ماورا حسین اس حوالے سے ماضی میں دیے گئے انٹرویو میں یہ بھی کہہ چکی ہیں کہ وہ والدین کی پسند سے شادی کریں گی اور ان کے ہونے والے شوہر میں 3 خوبیاں لازمی ہونی چاہیئں. پہلی یہ کہ وہ ان کی والدہ کو پسند آئے، دوسرا سب کو عزت دینے والا ہو اور تیسرا اس میں ماورا حسین کی طرح ہی اپنی تعلیم اور اپنے کام کا جذبہ ہونا چاہیے۔
ماورا حسین اکثر اداکار امیر گیلانی کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جس کے بارے میں صارفین کا خیال ہے کہ شاید وہ دونوں ایک دوسرے کو پسند بھی کرتے ہیں البتہ ماورا حسین اور امیر گیلانی خود ایک دوسرے کو اچھا دوست قرار دیتے ہیں.
0 Comments