بھارت میں پاکستانی ڈیزائنرز کے چرچے.. امبانی کے بیٹے کی شادی میں اداکاروں نے کون سے پاکستانی ڈیزائنر کے کپڑے پہنے؟ دلچسپ تصاویر

بھارت میں پاکستانی ڈیزائنرز کے چرچے.. امبانی کے بیٹے کی شادی میں اداکاروں نے کون سے پاکستانی ڈیزائنر کے کپڑے پہنے؟ دلچسپ تصاویر

 


آج کل سوشل میڈیا پر بھارت کے ریلائنس گروپ آف انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے کی پری ویڈنگ تقریبات کے خوب ہی چرچے ہیں. کہیں ذکر ہے ڈھائی ہزار خصوصی پکوانوں کا تو کہیں بالی وڈ سلیبریٹیز کے ڈانس کا. اگرچہ بالی وڈ ستاروں نے بھارتی گیتوں پر ڈانس کیا لیکن شاندار تقریب میں پہننے کے لئے پاکستانی ڈیزائنر کو ہی چنا. تو آئیے دیکھتے ہیں کس اداکار اور اداکارہ نے کون سے پاکستانی ڈیزائنر کا تخلیق کردہ لباس زیب تن کیا.

شاہد کپور کی اہلیہ میرا کپور پاکستان کے صف اول کے ڈیزائنر فراز منان کا تیار کردہ لباس پہن کر جلوہ افروز ہوئیں.


لاکھوں دلوں کی دھڑکن رنبیر کپور بھی فراز منان کے سیاہ ٹو پیس میں ملبوس نظر آئے.


ارجن کپور نے فراز منان کا دلکش شیروانی کوٹ اور پینٹ زیب تن کیا.


ڈیزائنر حسین ریہر کے تیار کردہ سیاہ و سفید جگنو لاہور کے لباس میں سونم کپور جلو افروز نظر آئیں.

Post a Comment

0 Comments