"آج کل ایک خوبصورت اداکارہ ہیں ان کی والدہ عصمت طاہرہ ماضی میں کافی مشہور تھیں. وہ میرے والد کے پاس آئیں اور کہا کہ واصف صاحب میں اپنی دوست کی شادی کروانا چاہتی ہوں مگر وہ ریڈ لائٹ ایریا میں رہتی ہے اس وجہ سے اس کی شادی نہیں ہورہی اب بتائیں کہ میں کیا کروں اور اس میں میری دوست کا کیا قصور ہے"
یہ کہنا ہے کاشف محمود کا جو مشہور صوفی واصف علی واصف کے صاحبزادے ہیں. الف میں انٹرویو کے دوران کاشف محمود نے مجبوری اور گناہ کا فرق کا قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ
یہ سن کے میرے والد نے جواب دیا کہ اگرچہ یہ بات کسی مولوی سے نہ کہنا لیکن جہاں تک مجبوری ہے وہاں تک کوئی گناہ نہیں اور جہاں سے مجبوری ختم وہاں سے گناہ شروع. یعنی اگر آپ کی سہیلی پیدا وہاں ہوئی تو اس میں اس کا قصور نہیں تھا لیکن اگر اب وہ حالات بدلنے کی طاقت رکھتی ہے اور پھر بھی وہاں رہتی ہے تو وہ قصوروار ہے."
واضح رہے عصمت طاہرہ ماضی میں ریڈیو اور ٹی وی کی مشہور فنکارہ رہ چکی ہیں جنھوں نے بعد میں شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر کے مکمل توجہ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر مرکوز کردی.
0 Comments